یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور اس کی برآمدات کے لئے سب سے بڑی مارکیٹ ہے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کوٹین سے گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 22:13

یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور اس کی برآمدات کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات مسلسل روابط کے عزم پر مبنی ہیں ، یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور اس کی برآمدات کے لئے سب سے بڑی مارکیٹ ہے جی ایس پی پلس سکیم نے پاکستان کی معیشت میں بہتری اور اس کے اقتصادی اور ایجنڈے کے فروغ کے لئے تعمیری فریم ورک فراہم کیا۔

انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کوٹین سے بدھ کو ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سفیر نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کے لئے تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے یورپی یونین کے عزم کااعادہ کیا ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے نیشنل ایکشن پلان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے مؤثر انداز میں نبردآزما ہونے کی بنیاد فراہم کی ۔ وزیر اعظم نے یورپ میں پاکستانی برادری کے کردار کو بھی سراہا جو اپنے متعلقہ ممالک کی ترقی میں معاون کردار ادا کررہی ہے۔