آذر بائیجان اور پاکستان برادر ملک ہیں ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں،دومرتبہ آذر بائیجان گیا وہاں سے بڑا پیار ملا، وزیر ، نائب وزیر تعلیم ودیگر معززین کے ساتھ گزارے وقت کی یادیں آج بھی میرے ذہنوں میں تازہ ہیں،وفاقی وزیر
آذر بائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں جن میں مستقبل میں مزید تیزی آئے گی،آذر بائیجان نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا نظام بڑا آسان بنا دیا ہے،سفیر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی ملاقات
بدھ 13 ستمبر 2017 23:19
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے آذر بائیجان کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آذر بائیجان اور پاکستان برادر ملک ہیں ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دوبار آذر بائیجان گیا اور اپنے دورہ کے دوران آذربائیجان سے بہت پیار ملا۔
انہوں نے کہا کہ دورہ کے دوران آذربائیجان کے وزیر اور نائب وزیر تعلیم اور دیگر معززین کے ساتھ گزارے گئے وقت کی اچھی یادیں آج بھی میرے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان نے بڑے بڑے مسائل خصوصاً نگورو کا ر باخ کے مسئلہ پر ہمیشہ آذر بائیجان کا ساتھ دیا ہے۔آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذر بائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور آذربائیجان کے پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں جن میں مستقبل میں مزید تیزی آئے گی،آذر بائیجان نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا نظام بڑا آسان بنا دیا ہے جبکہ گزشتہ 8مہینوں کے دوران بڑی تعدادمیں پاکستانیوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.