ایران ، چین اور ترکی کے دورے کامیاب رہے ، تینوں ممالک نے ہمارے موقف کو اور پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ، امریکہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں بھارت کا سیاسی کردار نہیں ہے، وہاں بھارت کا کردار صرف اقتصادی شعبے میں ہو گا ، میں (آج)دو ہفتے کے لئے نیو یارک جا رہا ہوں وہاں پر امریکی حکام سے ملاقاتیں ہونگی
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
بدھ 13 ستمبر 2017 23:40
(جاری ہے)
ایران ، چین اور ترکی کے دورے سے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمارے موقف کو پذیرائی ملی ہے ۔
انہوں نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو بھی سراہا ہے ۔ میری امریکہ میں بھی ہبت ساری ملاقاتیں ہونگی ۔ وہاں بھی افغان مسئلے پر بات کرینگے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میںشرکت کروں گا ۔ افغان وزیر خارجہ سے میری بات ہو چکی ہے ۔ ہماری کوششوں کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کو بھی افغان مسئلے پر بریف کر چکا ہوں ۔ قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے یہ معاملہ رکھا جائے گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے سیاسی کردار سے متعلق بھی بات ہوئی ہے ۔ امریکنز نے بھی واضح کیا ہے کہ افغانستان میں بھارت کا کوئی سیاسی کردار نہیں بلکہ صرف معاشی رول ہے ۔ وہ بھی بھارت کی سرمایہ کاری کا اصل مقصد افغانستان کی خیر خواہی نہیں بلکہ پاکستان دشمنی کی وجہ سے ہے ۔ چوہدری نثار کے بیان کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا اور مسئلہ کو یہیں دفن کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ہمارے سامنے اور بھی بڑے بڑے چیلنجز ہیں جنہیں حل کرنا ہے ۔ …مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.