محرم الحرام کے دوران متحد ہو کرملک دشمن عناصر کو شکست دینی ہوگی، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی
بدھ 13 ستمبر 2017 23:50
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوان امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس منقعد کرنے کا مقصدعاشوروں کے دوران ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنا ہے اس لیے تمام مکتبہ فکر کے علماء کو چاہیے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کو یقینی بناکر ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں کیوںکہ اسلام ہمیں محبت، امن ، صبر و رواداری کا درس دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں تاکہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ عاشوروں کے دوران لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال، شر انگیز تقاریر، قابل اعتراض وال چاکنگ و نعروں سمیت وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے جن علماء پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی تقاریر پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تاکہ امن ہ امان برقرار رہ سکے ۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ محرم کے دوران افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقع کی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو کنٹرول روم کے نمبر 0723661765 پر اطلاع دی جائے اس کے علاوہ ماتمی جلوس اور مجالس مقرر کردہ وقت پر کی جائیں تاکہ ضلعی انتظامیہ بہتر سے بہتر انتظامات کر سکے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی۔ایچ۔او کو ہدایت کی کے عاشوروں کے دوران ضلع بھر کی اسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ایمبولینسز موجود ہونی چاہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے نے پی ٹی سی ایل اور سیپکو کے عملداروں کو کہا کہ وہ اپنی لوز تاروں کی مرمت کروائیں خاص طور پر جلوسوں والے روٹوں پر توجہ دی جائے انہوں نے تمام ٹی ایم اوز کو بھی ہدایت دی کہ وہ عاشوروںکے دوران اسٹریٹ لائیٹ، واٹر سپلائی، ڈریینیج اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مین ہولوں کو بند کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفیس میں محرم کے دوران ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں پر 24 گھنٹے عملدار موجود ہوںگے تاکہ لوگوں کی شکایات پر عمل کیا جاسکے۔ اس موقع 60 ونگ شہباز رینجرز میرپور ماتھیلو کے ونگ کمانڈر سید جنید نے کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم فرقہ واریت سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق مجالس و جلوسوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علماء نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.