بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں،چیریکوٹ اور کیلر سیکٹرز میں شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ، پاکستان آرمی کی جوابی کارروائی، بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا،بھاری نقصان پہنچایا

جمعرات 14 ستمبر 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے چیریکوٹ اور کیلر سیکٹرز میں شہری آبادی کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نے موثر جواب دیتے ہوئے شہری آبادی اور پاکستان آرمی کی پوسٹس پر فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھاری نقصان پہنچایا۔