پاک۔تھائی لینڈ ڈیوس کپ ٹائی سے ملک میں ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، فضل سبحان

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:16

پاک۔تھائی لینڈ ڈیوس کپ ٹائی سے ملک میں ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) ڈیوس کپ کے سابق کوچ اور اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے کہا ہے کہ پاک، تھائی لینڈ ڈیوس کپ ٹائی سے ملک میں ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی ہو چکی ہے اور کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے تعلیمی دارے اہم کردارادا کر سکتے ہیں،اس کے علاوہ حکومت کو کھیل کے فروغ کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے، کو ئی بھی کھیل اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کو حکومت اور سپانسر کی سرپرستی حاصل نہ ہو،ایک سوال کے جواب میں فضل سبحان نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آج کے دور میں کھلاڑیوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری کا ہے ہمارے ہاں کھلاڑیوں کو وہ مقام نہیں ملتا جو غیرملکی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ملتا ہے، ہمارے ہاں ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارا بچہ انجینئر یاڈاکٹر بننے کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ کھلاڑیوں کی ملازمتوں کا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیروز نے دنیا پر کھیلوں کے میدان میں حکمرانی کی ہوئی ہے جن میں کرکٹ، ہاکی ، سنوکر، سکواش وغیرہ شامل ہیں اور آہستہ، آہستہ یہ اعزازات ہمارے ہاتھوں سے کیوں نکلے ، کھلاڑیوں نے کیوں محنت کرنی چھوڑی ، بڑی وجہ یہی ہے کہ بے روز گاری کا مسئلہ ہے،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی ملک کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :