صوبائی حکومت کے اطلاعات تک رسائی کے قانون سے سرکاری محکموں میں کرپشن و بدعنوانی روکنے میں مدد ملی ہے
مقررین کا بٹگرام میں خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے زیراہتمام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سیمینار سے خطاب
جمعرات 14 ستمبر 2017 21:01
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام سردار اسد ہارون کی زیرصدارت سیمینار کے مہمان خصوصی ضلع ناظم بٹگرام عطاالرحمٰن ترند تھے۔ بٹگرام کے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان و پبلک انفارمیشن افسران اور بلدیاتی نمائندوں نے آگاہی و تربیتی اجلاس میں شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم بٹگرام عطاء الرحمٰن نے سرکاری محکموں میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون سے نہ صرف سرکاری محکموں میں کرپشن و بدعنوانی روکنے میں مدد ملی بلکہ اس قانون سے عوام کو سرکاری معاملات کے بارے میں فائلوں میں پوشیدہ معلومات تک رسائی کا حق بھی مل گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس قانون کا صحیح اور مکمل فائدہ اس وقت ہو گا جب عوام اور ان کے نمائندوں کو سرکاری اطلاعات تک رسائی کے حق کا علم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے چونکہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھاری مالی وسائل بھی خصوصاً نچلی سطح کے بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھ میں دے دیئے ہیں اس لئے ان نمائندوں کا اطلاعات کے قانون سے آگاہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام سردار اسد ہارون نے بتایا کہ ضلعی سرکاری افسران کو قانون کے مطابق ہر قسم کی سرکاری معلومات درخواست گذاروں کو مقرر وقت کے اندر فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، اس مقصد کیلئے ہر محکمہ میں پرنسپل انفارمیشن افسر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون پر اس کی روح کے مطا بق مکمل عمل درآمد کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے سخت احکامات موصول ہوئے ہیں۔ رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے کمیونیکشن آفیسر سید سعادت جہاں نے سیمینار کے شرکاء کو اطلاعات تک رسائی قانون کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیمینار کا مقصد ضلعی افسران اور ضلعی حکومت کے منتخب ارکان کو اطلاعات کے حصول کیلئے شہریوں کی درخواستوں کو نمٹانے کے طریقہ کار کی تربیت دینا ہے۔ سیمینار کے دوران شرکاء نے آر ٹی آئی قانون کی افادیت پر سیر حاصل بحث بھی کی اور اس قانون کو عوامی مفاد کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اس پر بہتر اور موثر انداز میں عمل درآمد سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
-
بخشی خانوں اور لاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی منظوری،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
سولرز پر ٹیکس کے حوالے سے سندھ حکومت کی تشویش پر وفاق نے ٹیکس نہ لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے، ناصرحسین شاہ
-
شرجیل انعام میمن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز میں ریپڈ ریسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا
-
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
-
ہیٹ ویومیں لوڈشیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر مقدمہ ہو گا: ناصر حسین شاہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
-
گورنر سندھ سے لونگی سولر کے صدر جیمز جن اور ڈائریکٹر سینڈی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
-
پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا سب پر احترام لازم ہے، حکومت کی سنجیدگی پر کوئی شک نہیں کرنا چاہیے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایرانی قونصلیٹ آمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.