سافٹ امیج کرکٹ سے نہیں عوام کے جان ومال کے تحفظ سے ابھرے گا: سینیٹر پروفیسر ساجد میر

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:58

سافٹ امیج کرکٹ سے نہیں عوام کے جان ومال کے تحفظ سے ابھرے گا: سینیٹر پروفیسر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مولانا ابوتراب کی پراسرار گمشدگی حکومت اور ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ لوگوں کو اٹھا نا اور پھر انہیں غائب کردینا بیڈ گورنس کی شرمناک مثال ہے ۔ریاستی اداروں کی انہی ناکامیوں کی وجہ سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے ۔

سافٹ امیج کرکٹ سے نہیں عوام کے جان ومال کے تحفظ سے ابھرے گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں مولانا ابوتراب کے اغوا کے خلاف کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال کو الیکٹرانک میڈیا کا بلیک آوٹ کرنا افسوس ناک ہے ۔میڈیا عوامی احساسات کا ترجمان ہو تا ہے۔ اسے اپنے فرائض ایمانداری اور صحافتی اصولوں کے مطابق انجام دینے چاہییں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں موجود مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرشید حجازی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ مولانا ابوتراب کی بازیابی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آج جمعہ کے خطبات میں علماء بھرپور ردعمل کا اظہار کریں گے ۔مولانا ابوتراب کا اغوا بلوچستان حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :