لاہو،رجمشید چیمہ کی قیادت میں این اے 124سے گاڑیوں ‘موٹر سائیکل سوار کارکنوں کے قافلے نے ریلی میں شرکت کی

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں این اے 124سے درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر سوار کارکنوں کے قافلے نے عمران خان کی زیر قیادت نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی۔ این اے 120کی انتخابی مہم کیلئے کوارڈی نیٹر مسرت چیمہ کی قیادت میں بھی یونین کونسل 64کے مرد و خواتین کارکنوں نے ریگل چوک کے استقبالیہ کیمپ میں ریلی کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں آنے والے کارکنوں نے پارٹی پرچم ، عمران خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی تصاویر والے فلیکسز اور کتبے اٹھا رکھے ۔ جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں کارکنوںنے مال روڈ انارکلی کے مقام پر بنائے گئے استقبالیہ کیمپ میں ریلی کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ مسرت چیمہ بھی مرد و خواتین کارکنوں کی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ریگل چوک پہنچیں اور یہاں بنائے گئے استقبالیہ کیمپ میں عمران خان کی قیادت میں ریلی کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ریلی میں مسرت جمشید چیمہ کی طرف سے تیار کرایا گیا خصوصی فلوٹ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔