لیاقت پور ، شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے سے روکنے پر باراتی نے فائرنگ کر کے ایک بچی کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:30

لیاقت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے سے روکنے پر باراتی نے فائرنگ کر کے ایک بچی کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا. ملزم گرفتار.

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لیاقت پور کے علاقہ چک 157 این پی کی بستی عاشق آباد میں حسین بخش نامی شخص کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی اس کی بارات نظام پور سے آرہی تھی کہ اس دوران مختار نامی باراتی نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی مقتول محمد فاروق نے اسے فائرنگ کرنے سے منع کیا تو باراتی طیش میں آ گیا اور اس نے فاروق پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے محمد فاروق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.

اطلاع ملتے ہی چنی گوٹھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹمارٹم کے لیئے آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کر دی. مقتول ایک بچی کا باپ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :