ماہرین کی نئی تحقیق ،

خالی پیٹ رہنے سے بال بڑھتے ہیں

جمعہ 15 ستمبر 2017 11:32

ماہرین کی نئی تحقیق ،
برازیلیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء)ماہرین کا کہنا ہے کہ خالی پیٹ رہنے سے سرکے بال بڑھتے ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے بعض سائنس دانوں نے اس بارے میں چوہوں کے 2 گروپس پر تحقیق کی ہے جس میں سے ایک کو کم غذا اور دیگر کو معمول کی غذا دینے کا تجربہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

6 ماہ کے بعد جب ان دونوں گروہوں کا تجزیہ کیا گیا تو 60 فیصد کم غذا پانے والے چوہوں کی جلد موٹی اور بال دیگر چوہوں کے مقابلے میں لمبے ہو گئے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تبدیلی غذائی معمول میں تبدیلی کی بنا پر ہوئی ہے اور جہاں تک ان کی بال لمبے ہونے کا تعلق ہے تو یہ اٴْن کی توانائی کے کم خرچ کی وجہ سے رونما ہو سکتا ہے جس کا تجربہ انسانوں کیلئے مفید ہوگا۔