نواز شریف کے وکلاء کوئی نئی دلیل پیش نہیں کرسکے‘

امید ہے نواز شریف 19تاریخ کو ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے‘ سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر آٹھ اداروں میں ایماندار لوگ تعینات ہوں تو سپریم کورٹ کا کام بھی آدھا ہوجائے گا،جمہوریت بھی ترقی کرے گی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا پانامہ نظر ثانی فیصلے پر ردعمل

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:31

نواز شریف کے وکلاء کوئی نئی دلیل پیش نہیں کرسکے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکلاء کوئی نئی دلیل پیش نہیں کرسکے‘ امید ہے نواز شریف 19تاریخ کو ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے‘ سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر آٹھ اداروں میں ایماندار لوگ تعینات ہوں تو سپریم کورٹ کا کام بھی آدھا ہوجائے گا اور جمہوریت بھی ترقی کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وکلاء کوئی نئی بات نہیں کرسکے اور پرانے مردے اکھیڑتے رہے فیصلہ اتنا جامع تھا کہ تمام نظر ثانی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں اب حدیبیہ کیسز کے ٹرائل ہونگے اور امید ہے کہ نواز شریف 19 تاریخ کو کورٹ کے ریفرنس میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کے سامنے آٹھ مطالبات رکھے ہیں اگر آٹھ اداروں میں ایماندار لوگ تعینات ہوں تو سپریم کورٹ کا کام بھی آدھا ہوجائے گا اور جمہوریت بھی ترقی کرے گی۔