لاہور، نواز شریف جہاں مرضی چلے جائیں اُن کی نااہلیت بحال نہیں ہو سکتی ،ڈاکٹر مراد راس

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ نواز شریف جہاں مرضی چلے جائیں اُن کی نااہلیت بحال نہیں ہو سکتی نواز شریف نے ملک و قوم کی دولت جس طرح لوٹی ہے وہ آخرت میں بھی نااہل ہوں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آ چکا ہے جیل اُن کا مقدر ہے۔

(جاری ہے)

آج ووٹوں کی بھیک مانگنے والے کل رحم کی بھیک بھی مانگتے نظر آئیں گے۔ ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا یہی انجام ہونا تھا عوام باشعور ہیں انہوں نے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر دیا ہے۔ عنقریب پنجاب میں میگا پراجیکٹس میں کرپشن بھی ثابت ہو جائے گی ریکارڈ جلا کر پنجاب کے حکمران قانون سے نہیں بچ سکیں گے۔