سپریم کورٹ نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا،ہم کہتے رہے کہ عدالتوں کا احترام کریں لیکن روڈ شو ہوتے رہے جن کا انہیں نتیجہ ملا ہے،جب تک یہ اپنی اصلاح نہیں کرتے ان کے ساتھ یہی ہو گا، حلقہ این اے 120کی الیکشن مہم میں وزراء اور ان کی ٹیم پوری طرح دخل اندازی کر رہی ہے اور سرکاری مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے
مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 15 ستمبر 2017 18:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو یہاں بھی صفائی کا پورا موقع دیا گیا اگر ان کے پاس کوئی نئی چیز ہے تو وہ سامنے لائیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک یہ اپنی اصلاح نہیں کرتے ان کے ساتھ یہی ہو گا، نواز شریف کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120کی الیکشن مہم میں وزراء اور ان کی ٹیم پوری طرح دخل اندازی کر رہی ہے اور سرکاری مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، حلقہ این اے 120 میں 25سالوں سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے لیکن اس حلقے کا کام صفر ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کا کورم پورا کرناحکومت کا کام ہے مگر حکومت کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، اگر جمہوریت کو فروغ دینا ہے تو سیاست میں برداشت ہو گی تو جمہوریت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئی مگر میچز کے دوران لاہور میں انتظامیہ کی وجہ سے لوگ بہت تنگ ہوئے، سکول و کالجز بند ہوئے ہیں،سڑکیں بلاک کی گئیں،انہوں نے نکمے لوگ رکھے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.