نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے والے مخالف سیاسی قوتیں احمقوں کی جنت میں رہتی ہے، حاجی سلطان عارف

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:33

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن کڈی کے صدر حاجی سلطان عارف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے والے مخالف سیاسی قوتیں احمقوں کی جنت میں رہتی ہے ،2018 کے انتخابات میں نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ ایک بار پھر پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور ملک کا آئندہ وزیراعظم نوازشریف اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ امیرمقام ہونگے ، بروز جمعہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کا ماضی اور حال بے داغ رہا ہے ارو مستقبل میں بھی ان کا دامن پاک رہے گا ،ان کو ایک سازش کے تحت وزارت عظمی کے عہدے سے الگ کردیا گیا ہے ،پانامہ کیس ایک ڈرامہ تھا اصل مقصد کچھ اور تھا ،انہوںنے صوبائی صدر امیرمقام اور جنرل سیکرٹری جاوید عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایم پی اے شیراز خان کو مسلم لیگ ن صوابی کا صدر اور دلدارخان کو جنرل سیکرٹری منتخب کرکے کارکنوں کے دل جیت لئے ،ان کی قیادت میں مسلم لیگ ن مزید فعال اور مستحکم ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :