حکومت نے مختصر مدت کے دوران وہ کارنامہ سرانجام دیا جو ماضی میں صوبے میں حکومت کرنیوالوں نے چالیس سال میں سرانجام نہیں دیا ،عبدالرحیم زیارتوال
امن وامان اور خوشحالی کا سہراموجودہ صوبائی حکومت کو جاتا ہے ، یہاں لوگ جلسے نہیں کرسکتے تھے آج صوبے سے باہر جانیوالے یہاں واپس آچکے ہیں ، وزیر تعلیم بلوچستان
ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:50
(جاری ہے)
صوبے کے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی بھلائی اور مستقبل کی فکر لیکر خیرخواہ نمائندوں کو منتخب کریں ،۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحصیل کرخ میں بجلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ ماضی میں پولیس جوان ڈیوٹی دینے سے کتراتے تھے اور خوف محسوس کرتے تھے آج صوبے میں امن قائم ہوچکا ہے ، صورتحال معمول پر آچکی ہے ،چمن کوئٹہ کراچی روڈ کئی سالوں سے التوا کا شکار تھا ہماری حکومت نے آتے ہی اس قومی شاہراہ کے منصوبے کو مکمل کیا۔ صوبہ ترقی کررہاہے جو منصوبے سرد خانوں میں پڑ گئے تھے ، جن پر دس ارب روپے خرچ ہوچکے تھے لیکن ان کا کوئی نتیجہ اخذ نہیں ہورہاتھا موجودہ حکومت نے ایسے منصوبو ں کو جان دیدی اور ان کو فعال کردیا مانگی ڈیم ، کچھی کینال منصوبے کی صورت میں عوام کو نئے تحفے مل گئے ہیں جس سے لاکھوں ایکڑزمین سیراب ہونگے اور صوبے کے عوام میں خوشحالی آئیگی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ، اور میں آج اعلان کرتا ہوں کہ اب ہائی اسکولز سے انٹرکلاسز کا آغاز کیا جائیگا تاکہ تعلیمی ترقی میں اضافہ ہو، ہمارے لوگ اپنے اثاثو ں کی حفاظت کریں ہربوئی جنگلات کاٹے جارہے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا ، عوام اپنے وسائل خود پیدا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.