لاہورالیکشن میں جیت ہو یا ہار نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے،چودھری شجاعت کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:15

لاہورالیکشن میں جیت ہو یا ہار نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے،چودھری ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر2017ء ) :مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جیت ہو یا ہار نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر میڈیا کے اس سوال کہ لاہور الیکشن میں جیت کس کی ہو گی پر کہا کہ ن لیگ جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے، 12سال تک نوازشریف اور ہم اکٹھے رہے ہیں بلکہ 2 سال تک جب بھی وہ اسلام آباد آتے تو ہمارے گھر میں ہی قیام کرتے تھے میں انہیں جتنا سمجھ سکا اس پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ خود اور نہ ہی ان کے بیٹے واپس پاکستان آئیں گے بلکہ وہ غیرحاضری میں کیس چلنے یا سزا کو زیادہ فوقیت دیں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس بنا پر یہ کہہ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ کسی اور وقت بتائیں گے۔

متعلقہ عنوان :