کار کی موٹر سائیکل کوٹکر سے میاں بیوی زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 17:50

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر کار کی موٹر سائیکل کوٹکر سے میاں بیوی زخمی ہو گئے،ریسکیوذرائع کے مطابق پرانی چیچہ وطنی کا رہائشی عبدالرشید اپنی اہلیہ یاسمین کے ہمراہ شہر سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتار کار نے انکی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :