بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے نال ڈرگ مروکی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماء حاجی دین محمد موقع پر جاں بحق جبکہ گل محمد اور نصیر احمد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔