اسلام آباد، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق تین زخمی ، الگ الگ مقدمات درج

اتوار 17 ستمبر 2017 22:20

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت چار افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ایک کوگرفتار کرلیا بھارہ کہوپولیس کو اعجازاحمد نے بتایاکہ مدعی کا بیٹا حسان حیات موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جسکے باعث وہ جاں بحق ہوگیا آئی نائن پولیس کو غلام حیدرنے بتایاکہ مدعی کا چچا سلامت علی موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ گاڑی نمبرBP615نے ٹکر ماردی جسکے باعث وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے ملزم حفیظ بیگ کو گرفتار کرلیا پرویزگل نے پولیس کوبتایاکہ مدعی کا چچازادبھائی طاہرگل اورصداقت عباس کوٹیوٹا ہائی ایس نمبرGV108کے ڈرائیورحامدگل نے ٹکر ماردی جسکے باعث وہ زخمی ہوگئے شمس کالونی پولیس کو زاہداحمد نے بتایاکہ مدعی کی والدہ اور بیٹی کو ٹیوٹاہائی ایس نمبرLR2722جس کو نامعلوم ڈرائیور چلارہا تھا نے ٹکر ماردی جس سے مدعی کی والدہ جاں بحق ہوگئی جبکہ بیٹی زخمی ہوئی سہالہ پولیس کو محمدارشد نے بتایاکہ مدعی کے کزن یاسرخان کو سوزوکی کیری نمبرLED3931کے ڈرائیور سجاداحمد نے ٹکر ماردی جس کے باعث وہ جاںبحق ہوگیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔