Live Updates

نوازشریف کی اہلیت پر عوام نے ووٹ کی طاقت سے مہرثبت کردی،خواجہ سعد رفیق

سازشیں کرنے والے جان لیں کہ پاکستان کاراستہ جمہوریت ہی ہے،نوازشریف کی نیب میں پیشی کافیصلہ ایک دوروزمیں ہوجائے گا،چند کارکنان ابھی تک غائب ہیں،عمران خان کاصبح تک روناتیزہوجائے گا۔لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 ستمبر 2017 22:40

نوازشریف کی اہلیت پر عوام نے ووٹ کی طاقت سے مہرثبت کردی،خواجہ سعد رفیق
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر2017ء ) :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ نوازشریف کی اہلیت پر عوام نے ووٹ کی طاقت سے مہرثبت کردی،سازشیں کرنے والے جان لیں کہ پاکستان کاراستہ جمہوریت ہی ہے،نوازشریف کی نیب میں پیشی کافیصلہ ایک دوروزمیں ہوجائے گا،چند کارکنان ابھی تک غائب ہیں،عمران خان کاصبح تک روناتیزہوجائے گا۔

انہوں نے آج یہاں پرویزملک،میاں جاویدلطیف سمیت دیگررہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے این اے 120میں جیت پراللہ کاشکراداکیاہے۔مقبول قیادت کوسازشوں سے قیادت سے نکالاجاسکتاہے لیکن لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا۔لاہورمیں ترقیاتی کاموں سے لاہوریوں نے ایک بارپھراعتمادکااظہارکیا۔اب بھی وقت کاجوسازش کرتے ہیں،دھرنوں ،لاک ڈاؤن، جعلی کاغذات تیارکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جان لیں کہ پاکستان کاراستہ جمہوریت کاراستہ ہی ہے۔مری نوازکی قیادت اور پرویزملک کی نگرانی میں ساتھیوں نے بے پناہ کام کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے چندکارکن غائب ہیں،افسوسناک خبرہے۔ایسے واقعات ملک کوآگے نہیں جانے دیں گے۔ہمارے ہزاروں ووٹ کاسٹ نہیں ہونے دیے گئے۔الیکشن کمیشن کے پاس طاقت ہے وہ ٹائم بڑھاسکتاتھا۔لیکن استدعانہیں مانی گئی۔

پھرہم نے کہاکہ لمبی لائنیں ہیں ان کوووٹ ڈالنے دیاجائے۔ہماری واضح اکثریت کوووٹ ڈالنے سے محروم کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایک ووٹ پول کرنے کاٹائم تین گنازیادہ تھا۔لوگ پریشان ہوئے۔ضمنی الیکشن میں 44امیدوارتھے۔لیکن لوگوں نے شیرکوتلاش کرکے ووٹ ڈالا۔اب تک ہماری اکثریت فارم 14کے تحت 16ہزارکی لیڈہے۔انہوں نے کہاکہ یہ پیغام ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کوتسلیم نہیں کیا۔سفرلاہرومیں بھی نوازشریف کاساتھ دیاتھا۔آج ووٹ کی طاقت سے بھی نوازشریف کی اہلیت پرمہرثبت کردی ہے۔پی ٹی آئی کوالیکشن نتائج کوتسلیم کرناچاہیے۔اب روناشروع ہوگیاہے۔عمران خان کاصبح تک روناتیزہوجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات