ملک میں کوئی ہیلتھ پالیسی ہی نہیں ہے، آخری پالیسی 2009 میں آئی تھی، پالیسی کے بغیر صحت کے مسائل کیسے حل ہوں گی ،ڈاکٹر مرزا علی اظہر
ملک میں عطائی معا لجین کی تعداد 60 لاکھ جبکہ مستند معا لجین کی تعداد 175,000 ہے تو لوگوں کی اکثریت کو صحیح علاج کیسے میسر آسکتا ہے، سابق سیکرٹری پی ایم اے
پیر 18 ستمبر 2017 13:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی ہے۔
پاکستان میں اوسط عمر66.6 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 70.7 اور سری لنکا میں 74.2 فیصد ہے۔ شرح اموات اطفال فی ہزار 69 ، انڈیا میں 41.4، ملیشیا7.2 ہے کیونکہ مہاتر محمد کی حکومت نے اس ضمن میں بہت کام کیا تھا۔زچگی کے دوران مائوں کی شرح اموات پاکستان میں دس ہزار میں 170 ، چین میں 32اور ملائیشیا میں 29ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافہ آبادی میں البتہ پاکستان سب سے آگے ہے اور اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو یہ قابو سے باہر ہو جائے گا۔ ملک میں ہر منٹ میں ایک بچہ کسی متعدی بیماری، اسہال یا سانس کی تکلیف سے مر جاتا ہے۔چار لاکھ بچے زندگی کے پہلے سال میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گٹکا، پان چھالیہ اور نسوار کے استعمال سے ملک میں امراض دہن میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک لاکھ میں 177 ٹی بی کے مریض ملیں گے، ملیریا سے لوگ مرتے ہیں جو دنیا میں اب کہیں نہیں ہو رہا ہے۔ 34 فیصد عورتوں کا وزن کم، 65 فیصد میں خون کی کمی اور 45 فیصد بچے بھی انیمیا کا شکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی حکومت کی ترجیحات میں صحت و تعلیم نہیں ہوتی بجٹ کم رکھا جاتا ہے اس میں سے بھی وقت ضرورت پیسہ دوسرے کاموں کے لیے نکال لیا جاتا ہے۔ڈاکٹر رضوانہ انصاری نے کہا کہ اضافہ آبادی کو کنٹرول کرنا بے حد ضروری ہے اس مقصد کے لیے فیملی پلاننگ کے شعبے کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے۔دیہی علاقے صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں وہاں ڈاکٹروں اور نرسوں کو تعینات کیا جائے، نرسنگ کے پیشے کی عزت کی جائے اور بیماریوں پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار کو شعبہ صحت کے بارے میں سنجیدہ رویہ اپنانا چاہیے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.