ایف سی سی آئی الٹی میٹ لائنز کلب کی روہنگیا مسلمانوں کیلئے سرکاری سطح پر ریلیف فنڈ قائم کرنے کی اپیل
پیر 18 ستمبر 2017 14:47
(جاری ہے)
اس سے قبل میٹنگ کے آغاز پر شیخ سخاوت نے تلاوت کی جبکہ تمام ممبران نے مل کر قومی ترانہ پڑھا اور اپنا اپنا تعارف کرایا۔ ایف سی سی آئی الٹی میٹ لائنز کلب کے صدر انجینئر احمد حسن نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت قلبی سکون کا ذریعہ ہے جبکہ لائن کلب کے پلیٹ فارم سے خدمت کے اس عمل کو منظم انداز میں سر انجام دے کر ہم زیادہ بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممبران کی مشاورت سے خدمت خلق کے مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے تاکہ اس کو فیصل آباد کا بہترین اور موثر ترین کلب بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر زاہد مسعود نے ای میڈ کا مختصر تعارف کرایا اور بتایا کہ یہ تنظیم گزشتہ 13 سالوں سے سماجی شعبہ میں خدمات سرا نجام دے رہی ہے جن کو حکومتی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سماجی بہبود کے ہر شعبہ میں کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم ہمیں اپنے لیے ان شعبوں کا انتخاب کر لینا چاہیے جن میں ہم بہترین نتائج دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر انجینئر محمد سعید شیخ نے کہا کہ تعلیم، صحت اور سپیشل بچوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کلب کے فنانس سیکرٹری عابد مسعود نے بتایا کہ فیصل آباد کے لوگوں نے سی ایس آر کے شعبہ میں بہت کام کیا ہے لیکن اس کی موثر طور پر تشہیر نہیں کی جاتی ۔انہوں نے بتایا کہ میاں محمد ادریس کی خواہش پر اس کام کو جدید منظم اور مربوط طریقے سے سرانجام دینے کیلئے لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے کام کرنے پر توجہ دی گئی اور اس سلسلہ میں 10 کلب قائم کیے گئے ۔ ایف سی سی آئی الٹی میٹ لائنز کلب کے ابتدائی طور پر 56 ممبران تجویز کیے گئے تھے جن کو بعد میں دو کلبوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کلب کے تمام ممبران پہلے ہی اپنے اپنے شعبوں میں انفرادی طور پر خدمت خلق کے کام کر رہے ہیںجن میں ای میڈ سرفہرست ہے۔ اس موقع پر مختلف سٹینڈنگ کمیٹیاں بھی قائم کی گئیں۔ صحت کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد مسعود، سپورٹس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کرکٹر محمد سلمان جبکہ ایجوکیشن بارے قائمہ کمیٹی کو خود انجینئر احمد حسن دیکھیں گے۔ مختلف فیکٹریوں میں مزدوروں کی سکریننگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں انجینئر محمد سعید شیخ نے اپنی فیکٹری کے مزدوروں کی سکریننگ کرانے کی پیشکش کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر اس کلب کے اجلاس ماہانہ بنیادوں پر ہونگے جبکہ آئندہ اجلاس کے میزبان صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری انجینئر محمد سعید شیخ ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.