کو ئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مختلف حادثات ،3افراد جاںبحق ، 22 زخمی ہوگئے

پیر 18 ستمبر 2017 19:48

کو ئٹہ/اندرون بلوچستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پیش آنیوالے حادثات اور واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت3افراد جاںبحق جبکہ 2سیکورٹی اہلکاروں اور6خواتین سمیت 22افراد زخمی ہوگئے ہیں اس کے علاوہ تربت کے علاقے ہوشاب سے 2افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہے جنہیں گولیاں مار کر قتل کردیاگیاہے دونوں افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرا ٓباد کے علاقے غفار کوٹ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاںبحق جبکہ بچے اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے حادثے سے متعلق مزیدتفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے ،دوسری جانب ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوکرت کے مقام پر مسافر وین اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاںبحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخمیوں کی علاج ومعالجے کاسلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ شریف آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مہر علی نامی شخص جان کی بازی ہار گیاہے جن کی لاش کو لیویز نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاہے اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ، دوسری جانب تربت کے علاقے ہوشاب سے 2افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہے جنہیں شناخت کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی شناخت وزیر ولد علی اور گلزار ولد نصیر کے نام سے ہوئی ہے جو ڈمب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیاہے ۔

ا س سلسلے مزید تحقیقات جاری ہے ،پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر سراج الدین عشے زئی کو سناتن بازار میں فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاگیاہے زخمی کلی ٹاکی چمن کا رہائشی بتایاجاتاہے جس سے تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے ۔علاوہ ازیں گزشتہ روز کانک کراس کے مقام پر زائرین کی چیک پوسٹ پر کھڑی بس کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بسوں میں سوار 14افراد جن میں 6خواتین فتح بی بی ،ذکیہ ،فضاء ،عاصمہ ،ندا اور فائزہ سمیت کاشف ،تجمل ،مقصود ،اسلم ،قاصم ،عمیر ،محسن زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے 3زخمیوں کو طبی امداد کے فارغ کردیاگیاہے ۔

ادھر ضلع ژوب کے علاقے میر علی خیل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فور ی طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :