بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیکر اس کی افادیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،بلوچستان کے مخصوص حالات کے تحت پروگر ام میں آبادی کے بجائے غربت کو بنیادبنانے سے زیادہ سے زیادہ حقدارلوگ اس پروگرام سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری
پیر 18 ستمبر 2017 22:53
(جاری ہے)
چیئرپرسن نے ملاقات کے شرکاء کو بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی افادیت میں اضافہ اوراس کے دائر ہ کار کوتحصیل کی سطح پر وسعت دینے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے تحت بلوچستان میں آبادی کی بجائے غربت کوبنیادبناکر دوبارہ سروے کاآغازکیاجارہاہے تاکہ اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراداورخاندانوں کی تعدادمیں اضافہ ممکن ہوسکے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی 25تحصیلوں میں BISPکے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں جبکہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں صوبے کے مزید چار اضلاع کو شامل کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ نئے دفاتر کے قیام سے نہ صرف پروگرام کووسعت ملے گی بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کے تحت بلوچستان کو BISPمیں خصوصی اہمیت دی گئی ہے اوربجٹ سمیت کسی بھی مسئلے کو بلوچستان میں پروگرام پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہیں بننے دیاجائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزرأ اوراراکین اسمبلی کی رائے اورمشاورت سے پروگرام کو مزیدمؤثراوروسیع کرنے کیلئے سروے کے دوران علاقے کے بلدیاتی نمائندوں کے تعاون کے حصول کے ساتھ ساتھ حالیہ مردم شماری میں صوبے کی آبادی میں ہونے والے اضافہ اورغربت کی شرح کے مطابق زیادہ سے زیادہ افراد کو وسیلہٴ روزگار پروگرام سے استفادہ کرنے کے موقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیا،جبکہ BISPمیں خواتین کی نمائندگی میں اضافے سے بھی اتفاق کیاگیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں BISPکی جانب سے دوبارہ سروے کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ سروے میںغربت کوبنیاد بنانے سے صوبے کے غریب لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ان کے گھروں کے چولہے جلیں گے اوروسیلہٴ تعلیم پروگرام سے شرح تعلیم میں اضافہ ممکن ہوگا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام غریبوں کیلئے ایک بہت بڑاسہاراہے اورموجودہ حکومت نے پروگرام کو مزید مؤثراورفعال بنایاہے اس حوالے سے انہوں نے پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی جانب سے بلوچستان کو خصوصی توجہ دینے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ سروے ٹیموں کو بھرپورسیکیورٹی فراہم کی جائے گی اورحکومت سروے کے عمل میں مکمل تعاون کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.