ایشیائی ترقیاتی بینک کی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پراجیکٹ کے لئے 200ملین ڈالر کی منظوری

منگل 19 ستمبر 2017 12:32

ایشیائی ترقیاتی بینک کی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پراجیکٹ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے لئے 200ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔جس میں حکومت پنجاب کی طرف سی50 ملین ڈالر کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے ساہیوال اور سیالکوٹ کو سالڈ ویسٹ ،ذرائع آمدورفت کی فراہمی، آب و نکاس کی بہتر سہولیات مہیا کرکے محفوظ ،موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے۔جس سے ساہیوال اور سیالکوٹ کے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ ساہیوال اور سیالکوٹ کی عوام کوصحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

کاروباری عمل اور معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

پنجاب میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ا یشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک اور تعاون کو سراہاگیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے 2020ویژن کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ کے عوام کوبین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر اور بہترین نظم و نسق اور شہری منصوبہ بندی کے ساتھ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس پراجیکٹ کے تحت سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،پبلک پارکس کی بحالی ،نکاسی آب کے لئے سیور پائپس، صاف پانی کی فراہمی، واٹر پائپس، واٹر میٹرلگائے جائیں گے اور سگنلز،گریں بیلٹس اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنا کر ذرائع آمدورفت کو بہتر بنا یا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :