آئین کے آرٹیکل 160میں ترمیم کا بل پاس نہ ہوا تو پھر نئے صوبوں کے قیام کی تحریکوں میں شدت آئے گی،
کراچی میں بھی آوازاٹھ گئی ہے،جس فارمولے سے مرکز سے صوبوں کو وسائل کی تقسیم ہوتی ہے،اسی فارمولے کے مطابق صوبہ بھی نیچے کی طرف اضلاع اور شہروں میں وسائل تقسیم کرے، یہ وسائل شہری پر خرچ ہوتے ہیں، مقامی ادارے بھی ریاست کا حصہ ہیں،آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہیں،آئین اور قانون کا احترام ہر ایک پر لازم ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 19 ستمبر 2017 16:21
(جاری ہے)
اس بل کا بنیادی مقصد یہی ہے قومی مالیاتی کمیشن جو فارمولا طے کیاہے۔
جس فارمولے سے مرکز سے صوبوں کووسائل کی تقسیم ہوتی ہے۔اسی فارمولے کے مطابق صوبہ بھی نیچے کی طرف اضلاع اور شہروں میں وسائل تقسیم کرے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ تو لڑجھگڑ کر وفاق سے حصہ لے لیتا ہے۔ لیکن ضلعے محروم رہتے ہیں۔ہر پاکستان کے بنیادی حق کی بات کی۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو۔ یہ وسائل ہر شہری پر خرچ ہوتے ہیں۔ اس پروسائل کی تقسیم کے فارمولے میں آبادی کی اہمیت حاصل ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہزراہ ڈویژن بھی ہمیشہ احساس محرومی کا شکار رہا اس کو جائز حصہ نہیں ملا۔ ہزراہ کو بھی وسائل سے آبادی کے مطابق حصہ ملے گا۔ اسی طرح شہری سندھ میں بھی احساس محرومی ہے،وہاں جوفنڈوفاق سے آتے ہیں۔ انھیں آبادی کے مطابق حصہ نہیں دیا جاتا۔ اس طرح پنجاب میں سرائیکی علاقے کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر یہ بل پاس نہ ہوا بلا جوازروڑے اٹکائے گئے تو پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی تحریکوں میں شدت آئے گی۔ نئے صوبوں کے قیام کی آواز بلند ہوگی۔ کراچی میں بھی آواز اُٹھ گئی ہے۔سندھ کے وڈیروں کو سوچنا ہوگا۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے ۔ہر شہری کا برابر حق ہے۔ جو مقامی ادارے ہیں وہ بھی ریاست کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہیے۔ اگر ایک ریفرنس نیب میں ہے توحقیقت کو ٹال نہیں سکتے ،سامنا کرنا ہوگا۔آئین اور قانون کا احترام ہر ایک پر لازم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.