جنیوامیں آزاد بلوچستان کے بینرزلگاناہندوستان کی گہری سازش ہے‘ میاں مقصود احمد
سوئس سفیر کو طلب کرناکافی نہیں،معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایاجائے‘ امیرجماعت اسلامی پنجاب
منگل 19 ستمبر 2017 20:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارت کئی دھائیوں سے بلوچستان کے معاملے میں مداخلت کرتے چلا آرہا ہے۔پاکستان میں حالات خراب کرنے کے لیے بھارت دہشت گردوں کی نہ صرف پشت پناہی کررہا ہے بلکہ انہیںمکمل عسکری ٹریننگ بھی دے رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈین نیوی کے حاضر سروس افسرکل بھوشن یادیو کی رنگے ہاتھوں گرفتاری اس بات کاکھلم کھلا ثبوت ہے کہ بھارت اپنے تمام مخفی اوراوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کے خلاف برسرپیکار ہے۔
پاکستان میں ہونے والی وہشت گردی کی تمام وارداتوں کے پیچھے بھارت،اسرائیل اور امریکہ کار فرما ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ دشمن قوتوں کو ان کی زبان میں جواب دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہندوستان سمیت دیگر دشمن قوتوں کی نگاہوں میں کھٹک رہا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی علی الاعلان عوامی اجتماعات میں اس کے خلاف دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے بھارت سمیت دیگر دشمن قوتیں ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں۔اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی بقاء کامنصوبہ ہے جس سے جنوبی ایشیائی خطے میں خوشحالی آئے گی۔ہندوستان اس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.