فیصل آباد حادثات، بیوی نے شوہر قتل کر کے خاتون آشناکو شدید زخمی کر دیا

باپ نے کم سن بیٹی تیز دھار آلے سے ذبح کر کے بیٹے اور بیوی کو شدید زخمی کر دیا

منگل 19 ستمبر 2017 21:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) بیوی نے شوہر قتل کر کے خاتون آشناکو شدید زخمی کر دیا باپ نے کم سن بیٹی تیز دھار آلے سے ذبح کر کے بیٹے اور بیوی کو شدید زخمی کر دیا تفصیل کے مطا بق مہر ٹائو ن کی رہا ئشی رقیہ بی بی کے شوہرغلام قمر کے عا ئشہ نا می خاتون سے نا جا ئز تعلقات تھے گز شتہ رات غلام قمر نے اپنی آشانا کوگھر بلایا الصبح بیوی نے اپنے شوہر کو عا ئشہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کر تے دیکھ لیا اور کلہاڑی کے وار کر کے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور شوہر کی آشنا خاتون کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا قا تلہ نے پو لیس کی حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا دوسرے واقعہ میں نوا حی علاقے ستیانہ میں گھریلوں جھگڑوں سے تنگ بے روزگار باپ رزاق نے اپنی کمسن اڑھا ئی سالہ بیٹی نور فا طمہ کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے 12سالہ بیٹے اور بیوی کو شدید زخمی کر دیا مختلف تھا نوں کی پولیس نے زخمی ہو نے والی خواتین اور بچے کو الائیڈ ہسپتال اور ڈسٹر کٹ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جاں بحق ہو نے والوں کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال کر دی دونوں قا تلوں کو آلے سمیت گرفتار کر لیا پو لیس حراست میں دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :