نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو ڈانٹتے ہوئے لو پروفائل رہنے کی ہدایت کر دی

نیب کے خلاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا گٹھ جوڑ بھی ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 ستمبر 2017 10:59

نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو ڈانٹتے ہوئے لو پروفائل رہنے کی ہدایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے بتایا کہ لندن میں نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خوب جھاڑ پلائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو تنبیہہ کی ہے کہ خود کو لو پروفائل رکھیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ لو لگ رہا ہے آپ وزیر اعظم بن گئے ہیں۔دوسری جانب نیب کے خلاف پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کا رابطہ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیب کے خلاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا گٹھ جوڑ مزید آگے بڑھ رہا ہے۔ اب اس کے کیا نتائج ہوں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: