نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی‘عدالت عظمی نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نمبرالاٹ کردیا
نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شمیم اختر اورصبیحہ عباس کو کیس میں فریق بنایا گیا ہے
میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 13:31
(جاری ہے)
نیب نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر مقدمے کا فیصلہ کیا اور عدالت کے ایک جج نے دوبارہ تحقیقات کے حق میں فیصلہ دیا تھا، جب کہ قانونی معیاد میں اپیل دائر نہ کرنے کی قدغن بھی ختم کی جائے۔
نیب نے اپنی اپیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز، شمیم اختر اورعباس شریف مرحوم کی اہلیہ صبیحہ عباس کو حدیبیہ پیپر ملز کیس میں فریق بنایا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت کے دوران حدیبیہ پیپلز کیس کے معاملے میں چیئرمین نیب پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں بھی نیب کو عدالتی چارہ جوئی کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق نیب کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے مرحوم بھائی عباس شریف کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق عدالت عظمیٰ میں دائر اپیل میں نیب نے استدعا کی کہ ریفری جج ہائیکورٹ کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا تھا۔ نیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کیے گئے مواد کے بعد حدیبیہ کیس کی اس سر نو تحقیقات کی ضرورت نہیں جبکہ جے آئی ٹی کی جانب سے نیا مواد سامنے لانے کے بعد نیب اپنی قانونی ذمہ داریوں سے بری الزمہ نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیب اپیل کو 3258 نمبر الاٹ کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نیب اپیل مزید احکامات کے لئے فکسیشن برانچ کو بھجوا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.