پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں تیسرے کردار کو بھی سزا
پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے خالد لطیف پر 5سال پابندی ، 10لاکھ جرمانہ عائد کردیا پابندی ہر قسم کی کرکٹ پر ہوگی ، ٹربیونل نے فیصلہ خالد لطیف اور ان کے وکیل کی عدم موجودگی میں سنایا ، دونوں فیصلے کے وقت پیش نہیں ہوئے الزامات کو ثابت کرنا پی سی بی کا کام ہے اور اس حوالے سے فیصلہ دینا ٹریبیونل کے دائرہ اختیار میں ہوتا ہے، خالد پر سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق ہے ، تفضل رضوی
بدھ 20 ستمبر 2017 18:45
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ الزامات کو ثابت کرنا پی سی بی کا کام ہے اور اس حوالے سے فیصلہ دینا ٹریبیونل کے دائرہ اختیار میں ہوتا ہی.انہوں نے کہا کہ ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق ہی.خالد لطیف پرآرٹیکل 2.1.1 کے تحت میچ فکسنگ میں ملوث ہونے، کرپشن کے معاملات کو نظر انداز کرنے یا کسی بھی طرح غلط طریقے سے کرپشن کے معاہدے کرنے یا اس حوالے سے اثرانداز ہونے کے الزامات لگائے گئے، جن کی وجہ سے ڈومیسٹک میچز سمیت دیگر میچز میں جان بوجھ کر غیر تسلی بخش کاکردگی جیسے عوامل رونما ہوئے۔
ٹیسٹ کرکٹر پر آرٹیکل 2.1.2 کے تحت الزام لگایا گیا جس کے مطابق خالد لطیف ڈومیسٹک میچز کے دوران کرپشن میں ملوث پائے گئی.آرٹیکل 2.1.3 کے تحت خالد لطیف پر کسی بھی طرح کی رشوت لینے، قبول کرنے، پیش کش کرنے یا اس کے لیے رضامندی ظاہر کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔خالد لطیف پر آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا گیا، اس آرٹیکل کے تحت کرکٹر پر میچ فکسنگ سے متعلق کسی طرح کی بھی معلومات کرکٹ بورڈ کے محکمہ نگرانی کو نہ بتانے کا الزام لگایا گیا۔کرکٹر پر آرٹیکل 2.4.5 کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ خالد لطیف کرپشن یا میچ فکسنگ سے متعلق کسی بھی واقعے کی معلومات پی سی بی کے سیکیورٹی اور محکمہ نگرانی کو بتانے میں ناکام ہوئے،اور یہ عمل کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز میں ہی اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر اسلام یونائیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا.بعد ازاں شاہ زیب حسن، ناصر جمشید اور فاسٹ بالر محمد عرفان کو بھی بکیز سے رابطے رکھنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ایس ایل سے باہر کر دیا گیا تھا۔محمد عرفان نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔پی سی بی نے عرفان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈسپلن بہتر ہونے پر فاسٹ بالرز کی سزا 6 ماہ تک محدود کی جا سکتی ہے۔گذشتہ ماہ 30 اگست کو پی سی بی ٹریبیونل کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان پر اسپاٹ فکسنگ تحقیقات میں 5 الزامات ثابت ہونے پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ طور پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی یوسف نامی بکی کے ساتھ گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.