آسٹریلیا کے مشرقی جزیرہ میں زلزلہ،سونامی وارننگ جاری

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:21

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں واقع ایک چھوٹے جزیرے ’وینواتو‘میں 6اعشاریہ 4 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیسیفک سونامی انتباہ سینٹر (پی ٹی ڈبلیو سی) کی جانب سے امریکا کو سونامی بلیٹن بھیج دیا گیا اور بتایا کہ ہوائی میں ابھی سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

زلزلہ کا مرکز ’یرمومونگو‘ تھا جو ’وینواتو‘ کی 80 سے زائد جزائرمیں سے ایک ہے۔’وینواتو‘ کی کل آبادی ڈھائی لاکھ سے زائد ہے جبکہ ’یرمومونگو ‘ 2ہزار افراد پر مشتمل ہے ۔واضح رہے کہ یہ زلزلہ میکسیکو میں آنے والے خوفناک زلزلے کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں اب تک 248 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :