پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کو 133رنز سے ہرادیا
امن کپ خیرسگالی میچ میں پاکستان الیون نے یوکے الیون کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا ،ْمیڈیا الیون120رنز بنا سکی شاہد آفریدی 80رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے ،ْ انضمام الحق نے 28رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،ْ شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے
جمعرات 21 ستمبر 2017 14:03
(جاری ہے)
پیس کپ میچ میں یوکے الیون نے ٹاس جیت کر پاکستان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ،ْاوپنر کامران اکمل اور یاسر حمید نے 51 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
یاسر حمید 19 رن بناکر آئوٹ ہوئے ،ْکامران اکمل اور عمر امین نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی تاہم دونوں بیٹسمین کے ریٹائرڈ آئوٹ ہونے کے بعدسابق کپتان انضمام الحق اورشاہد آفریدی بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے۔شاہد آفریدی نے روایتی جارحانہ انداز اپنا کر میران شاہ میں شائقین کو خوب محظوظ کیا اور کئی شاندار چھکے لگائے۔انضمام الحق نے بھی کچھ ہاتھ دکھائے۔آفریدی 80 اور انضمام 28 رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے ، یوں پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 253 رن بنائے۔ یو کے میڈیا الیون کی ٹیم اس پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ہوگئی اور مقررہ بیس اوورز میں 120رنز بناسکی اور اس طرح پاکستان الیون نے یہ میچ 133 رنز سے جیت لیا۔یوکے میڈیا الیون کے نثار آفریدی 70رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ شاہد خان آفریدی کو شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ملکی تاریخ میں پہلی بارآسٹریلین والی بال ٹیم (کل) پاکستان پہنچے گی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون کون کمینٹری کرے گا، آئی سی سی نے اعلان کر دیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
برما آفریدی فٹبال کلب ملیرکے صدر محمد یونس آفریدی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں
-
میکسیمو اور آندرس کو اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا
-
امریکا اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 26مئی کو کھیلا جائے گا
-
محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
-
شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.