کوئٹہ،کہ ورکرز سکول حکام عدم دلچسپی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہو کر ناکامی کی طرف جا رہے،عبدالقادر بلوچ

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ورکرزسکول اسٹاف ایسوسی ا یشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان پریس سیکرٹری عبدالقادر بلوچ کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ ورکرز سکول خضدار کوئٹہ، دالبندین، حب اور کنگری حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہو کر ناکامی کی طرف جا رہے ہیں جو کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ما تحت چلنے والی سکولوں کو آفیسران کی عدم دلچسپی نے آہستہ آہستہ اس مقام پر کھڑا کر دیا کہ کئی ارب روپے سالانہ لیپس ہور ہے ہیں لیکن طلباء کیلئے فراہم کر دہ بسیں بھی بند ہو گئی اور مفت تعلیم کے دعوے کے برعکس طلباء کو پڑھنے کے درسی کتب اور وہاں بھی دو سال سے بند ہیں جو کہ طلباے کے تعلیم پر اثرانداز ہونے کے ساتھ ورکرز سکولوں کے ملازمین بھی اس کشمکش میں پریشانی سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :