سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جسٹس باقر نجفی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، وزیر مملکت طلال چودھری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 11:58

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جسٹس باقر نجفی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ):وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو کچھ ہونا تھا وہ پہلے ہی ہو چکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کل لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے جبکہ حکومت نے تفصیلی فیصلہ آتے ہی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،۔

(جاری ہے)

آج اسلام آباد میں وزیر داخلہ برائے مملکت طلال چودھری نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کا دہشتگردی کی عدالت میں ٹرائل ہوچکا ہے۔کمیشن کی رپورٹ پرزیادہ سے زیادہ ایف آئی آر اورٹرائل ہوسکتاہے،دونوں ہوچکے۔کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد جوکچھ ہونا ہے وہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔تمام کارروائیوں کا نشانہ شریف فیملی ہی کیوں ہے۔جادوگروں نے کہا حدیبیہ پیپرزمل کھلے گا اوروہ بھی کھل گیا۔یہ کون سے جادوگرہیں جوبتادیتے ہیں کہ کونسی درخواست ہوگی اورکیا کارروائی۔نقصان شریف فیملی یا ن لیگ کا نہیں پاکستان کا ہورہا ہے۔