آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے،وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر بھارت برہم ،پاکستان کو ٹیررستان قرار دیدیا
متبادل حقائق پیداکرنے کی کوششیں حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتیں، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ریاست نے اسامہ بن لادن کو تحفظ دیا اور ملا عمر کو پناہ وہ یہ تاثر دے رہی ہے کہ اصل میں نقصان اسے ہوا ہے،پاکستان اب ٹیررستان ہے جس کے پاس دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ایک پھلتی پھولتی صنعت ہے اقوام متحدہ میں بھارتی سیکریٹری اینعم گھمبھیر کی وزیراعظم کے خطاب پر جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے ہرزہ سرائی
جمعہ 22 ستمبر 2017 18:22
(جاری ہے)
جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خطاب کے بعد بھارت کی سفیر نے اپنا جواب دینے کا حق استعمال کیااورپاکستان کو 'ٹیررستان' کہہ کر پکارا۔
اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں بھارت کی فرسٹ سیکریٹری اینعم گھمبھیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ریاست نے اسامہ بن لادن کو تحفظ دیا اور ملا عمر کو پناہ وہ یہ تاثر دے رہی ہے کہ اصل میں نقصان اسے ہوا ہے۔'پاکستان اب ٹیررستان ہے جس کے پاس دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ایک پھلتی پھولتی صنعت ہے۔بھارتی سیکرٹری کا کہنا تھاکہ متبادل حقائق پیداکرنے کی کوششیں حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتیں۔پاکستان دہشتگردی سے متعلق ایک جغرافیہ بن گیا ہے ۔اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اپنے خطاب میں کہنا تھاکہ بھارت کشمیر میں 'جنگی جرائم' میں ملوث ہے اور پاکستان میں 'دہشت گردی برآمد' کر رہا ہے ۔شاٹ گن سے پیلٹ کے استعمال کی وجہ سے ہزاروں کشمیری اپنی بینائی کھو چکے ہیں۔ ان میں بچے بھی شامل ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا خصوصی سفیر مقرر کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے افغان جنگ پر بھی بات کی اور کہا کہ اس میں پاکستان 'قربانی کا بکرا' نہیں بنے گا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.