انجمن تاجران میانی روڈ سکھر کے اجلاس میں تا جر برادری کا مسئلہ حل کرانے پر سینئر نائب صدر ایوان صنعت و تجارت کا شکریہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء)انجمن تاجران میانی روڈ سکھر کا ایک اجلاس صدر حاجی محمد افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ملک محمد رضوان الحق ،سینئر نائب صدر غلام حیدر سومرو ، رابطہ سیکرٹری سلیم عرف شاہین ، خزانچی جاوید اعوان ، دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد افضل نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر اور ہماری تاجر تنظیم کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رضوان الحق کی ذاتی کاوشوں سے سکھر کی تاجر برادری کا اہم مسئلہ وی بوک حل ہو گیا ہے سکھر کے تاجروں کا دیرینہ مسئلہ وی بوک حل کرانے پر ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں ایوان صنعت و تجارت کے پلیٹ فارم سے تاجر برادی کے جائز مسائل کے حل کیلئے جد وجہد جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر اور میانی روڈ کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کے جملہ اراکین کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تاجر وں ، صنعت کاروں کے مسائل کو حل کیا جائے ایوان کے جملہ اراکین کی ذاتی کاوشوں سے تاجروں کا وی بوک جیسا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے مسئلہ حل ہونے کے بعد اب سکھر کے تاجروں کو حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اب سکھر اور اسکے گرد نواح کے تاجروں کو سکھر میں ہی وی بوک کی سہولت حاصل ہو گی ملک رضوان الحق نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ملکر اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے ۔