فیصل آباد،قتل کے مقدمہ ملوث مجرم کو سزائے موت ،پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) سیشن کورٹ نے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے تھانہ منصو رآباد کے مقدمہ قتل میںملوث مسعود آباد گلی نمبر آٹھ کے رہائشی مجرم امتیاز حسین کو سزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ‘عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی ‘استغاثہ کے مطابق جرم نے سولہ اکتوبر 2016ء کو پراپرٹی کے تنازعہ پر چھریوں کے وار کرتے ہوئے منظور کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا

متعلقہ عنوان :