پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس میں بے تحاشا اضافہ کردیا ، رپورٹ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ فیس کو 642000 روپے سے بڑھا کر 800000 روپے تک کرایا گیا ہے اور مہنگائی کے حساب سے ہر سال اس پر نظر ثانی بھی ہوگی تاہم ایک مرکزی پالیسی ہوگی اور کالجز کو رحجان فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی اگر یہ ثابت ہوگیا کہ کالجز نے طلبہ سے عطیے اور چندے کیلئے تو سزا کے طور پر ان کی سالانہ دس طلبہ داخلہ کم کردیئے جائینگے داخلہ کیلئے پرائیویٹ میڈیکل کالجز وقتاً فوقتاً اپنی فیسوں میں اضافہ کرتے ہیں اور ان پر داخلوں کے وقت طلبہ سے عطیے بھی لینے کا الزام ہے سپریم کورٹ نے دو ہزار دس میں اس کا نوٹس لیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ سے سالانہ 550000روپے فیس وصول کی جائے گی اور ہر سال اس میں سات فیصد اضافہ ہوگا ۔