ایس ایس پی آپریشنز کی اسلام آباد کے چرچز کے پادری حضرات اور منتظمین سے ملاقات‘ مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:07
(جاری ہے)
ایس ایس پی اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس مسیحی برادری کی سکیورٹی کے لئے تمام تر اقدامات عمل میں لارہی ہے اور آئندہ بھی ان کی عبادتگاہوں میں ہونے والے پروگرامز کے لئے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد مسیحی برادری کو یہ احساس دلانا ہے کہ اسلام آباد پولیس ان کی سکیورٹی کے لئے ہر وقت موجود ہے اور ہم اس کے لئے اپنے آپ کو جواب دہ سمجھتے ہیں ۔اسلام آباد پولیس اسلام آباد میں تمام چھوٹے بڑے چرچز کو مکمل سکیورٹی فراہم کررہی ہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ چرچز کی سکیورٹی پر تعینات پرائیویٹ سکیورٹی کو دہشت گردی سے نمٹنے اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے جیسی ٹریننگ کروائی جائے تاکہ وہ ان عبادتگاہوں کے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں اور افراد کو پہچان سکیں ۔انہوں نے ممبران سے کہا کہ وہ اپنے پروگرامز میں بچوں اور ان کے والدین کو منشیات کے استعمال اور اس کی روک تھام کے لئے لیکچرز بھی دیا کریں تاکہ وہ منشیات کے نقصان سے بچ سکیں ۔آخر میں ایس ایس پی نے کہاکہ مسیحی برادری پہلے بھی اسلام آباد پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کے تعاون کی امید رکھتے ہیں ۔ملاقات میں مسیحی برادری نے ایس ایس پی اسلام آباد کامسیحی برادری کے مسائل سننے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقینی دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ بھی ہر سطح پر اسلام آباد پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.