زرعی یونیورسٹی پشاور میں سپورٹس ٹرائلز کا شیڈول جاری

اتوار 24 ستمبر 2017 13:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) زرعی یونیورسٹی پشاور نے بی ایس داخلوں کے سپورٹس ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا ، نوٹی فیکیشن کے مطابق کرکٹ اور ہاکی کے ٹرائلز 27 ستمبر کو صبح 9 سے دوپہر ساڑھے تک جبکہ ایتھلیٹکس کے ٹرائلز دوپہر 2سے شام 4 بجے تک، ٹینس کے ٹرائلز 27 ستمبر کو دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک ،فٹ بال کے ٹرائلز 29 ستمبر کو ایگریکلچر یونیورسٹی فٹ بال گرائونڈمیں صبح 9سے لیکر دوپہر ساڑھے تک،والی بال اور باسکٹ بال کے ٹرائلز 29 ستمبر کو جی ایم خٹک سپورٹس کمپلیکس میں صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک اور بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز دوپہر 2سے لیکر شام 4بجے تک منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :