نصیرآبادڈویژن میں پولیس نے محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں ،عزاداری اور مجالس کے سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دیکر تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا
اتوار 24 ستمبر 2017 20:40
(جاری ہے)
ضلع صحبت پور کی02 جلوسوں میں سے تمام کو حساس قرار دیا گیا ہے، حفاظتی اقدامات (سیکورٹی پلان)کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نصیر آباد رینج کے اضلاع میں مجموعی طورپ03ہزار08سو98 پولیس اہلکار ایف سی کے 06 پلاٹون بی سی کے 07 پلاٹون بمعہ وہیکل کو تعینات کیا جائیگا جبکہ آرمی کی 02 کمپنیاں الرٹ ہونگی، ضلع نصیر آباد میں مجموعی طورپر1022پولیس اہلکار02 پلاٹون ایف سی اور 01 پلٹون بی سی معہ وہیکل اور آرمی کی 01 کمپنی،ضلع جعفر آباد میں 1517پولیس اہلکار02 پلاٹون اوربی سی کے 01 پلٹون، ضلع جھل مگسی میں مجموعی طور پر 646 پولیس اہلکار،02 پلاٹون ایف سی،03 پلاٹون بی سی،ضلع کچھی میں مجموعی طور پر 447 پولیس اہلکار،ایک دستہ آرمی،02 پلاٹون بی سی جبکہ ضلع صحبت پور میں پولیس کی326 پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کیو آر ایف، اے ٹی ایف،آر آر ایف بھی الرٹ رہے گی۔ محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے عزاداران کے اہم جلوسوں میں ضلع نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی میں 7،9اور10 محرم الحرام کو منجھو شوری میں6،7،8،9،10 محرم الحرام کو اور چھتر میں صرف10 محرم الحرام میں عزادارن کے مین اور الم جلوس نکالے جائیں گے،جبکہ جعفرآباد ضلع کے ڈیرہ اللہ یار میں 07محرم الحرام کو اوستہ محمد میں 6،7،8،9 اور 10 محرم الحرام جبکہ گنداخہ میں 7،8،9،اور 10 محر م الحرام کے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ اسی طرح ضلع جھل مگسی میں 4 محرام الحرام سے 10 محرم الحرام تک چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ضلع کچھی میں 9 اور 10 محرم کو جلوس بر آمد ہوں گے ضلع صحبت پور میں 8 اور 10 محرم الحرام کو جلوس نکالے جائیں گے۔اس کے علاوہ کسی بھی جلوس کے نکالے جانے کی اجازت نہیں ہو گی پولیس کیجانب سے تمام حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.