بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے ، بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کے حوالے سے بیانات موجود ہیں ، بھارت افغانستان کو استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے ، 1947 سے اب تک بھارت کی جانب سے 15 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہیدکیا جا چکا ہے ، کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات نے بھارت کی قلعی کھول دی ہے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا بیان بھی اس سلسلے کی اہم کڑی ہے ، ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ پاکستان موقف کی تائید ہے
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو
اتوار 24 ستمبر 2017 21:30
(جاری ہے)
بھارتی حاضر سروس فوجی افسر کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات کے علاوہ دیگر بے شمار ثبوت پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی قلعی کھول رہے ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا بیان بھی اس سلسلے کی اہم کڑی ہے ۔
ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار افغانستان میں را کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ جیک ہیگل کا 2011 میں دیا گیا بیان بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے ۔سابق آئی جی مہاراشٹرایس ایم مشرا نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ بھارتی ایجنسی راء ، آر ایس ایس کے ساتھ مل کر بھارت میں موجود دہشت گردی کے حملے کروا کر الزام مسلمانوں پر عائد کر دیتا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خود ایک دہشت گرد ریاست ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر کئی ہمالیہ ریاستوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی کرنل آر ایس ایس اور بھارتی آئی بی نے مل کر سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ کیا جس میں بیسوں پاکستانی ہلاک ہو گئے تھے ۔ اس حملے کے حوالے سے بھی بھارتی افسر کا اعترافی بیان سامنے آچکا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 1947 سے اب تک 15 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے ۔ 8 جولائی 2016 سے اب تک سینکڑوں کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں ۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال کرکے سینکڑوں کشمیریوں کو اندھا کیا ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 112 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ پیلٹ گن کو کس طرح کشمیری نوجوانوں میں جذبہ آزادی کچلنے کے لئے استعمال کیا گیا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور طالبان کے تعلقات کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹس اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ بھارت ایک دہشتگردریاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائے گا ۔ …متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.