بلاول ہائوس میڈیا سیل میں ’جمہوری روایات کے امین آصف علی زرداری ‘ کی کتاب کی تقریب رونمائی
آصف علی زرداری نے 11سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی مگر کبھی غمزدہ یا ہمت نہیں ہاری، نثار احمدکھوڑو
پیر 25 ستمبر 2017 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دور جدید میں لوگ کتابوں سے دور ہوتے جارہے ہیں جبکہ بڑے اور ترقی یافتہ ملکوں میں لوگ آج بھی اپنی لائبریریاں فخر سے دیکھاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل بھی دن بہ دن کتابوں سے دور ہوتی جارہی ہے جس کے سبب معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پرنٹ میڈیا کی حیثیت اور افادیت کم نہیں ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد میں شہیدوں کا خون ہے اس کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی مگر ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا اسی طرح سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی 11سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی مگر کبھی غمزدہ یا ہمت نہیں ہاری جبکہ ن لیگ نااہل وزیراعظم نواز شریف کو جب قیدکے بعد عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا تو ان کا رومال رو رو کر گیلا ہوا تھا اور 14ماہ کے باوجود ان کی ضمانت نہ ہونے کے سبب وہ لوگ سسٹم کے خلاف رو رہے تھے اور اپنے ماضی کو بھول گئے تھے کہ یہی وہی مقدمات ہے جس کی بدولت یہ لوگ پوری زندگی اپنے مخالفین کو دبانے کے لئے جھوٹے کیسز بنواتے اور انہیں زلیل ورسوا کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگاتے مگر مقدر اور تقدیر سے نہیں لڑ سکتے اور وہی مرد حر آج 11سال قید رہنے اذیت سہنے کے بعد آج باعزت بری ہو کر عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔ اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ نوجوان نسل آج ان کتابوں سے دور ہوگئی ہے جس کے سبب ہمارے نوجوان نسل اپنی تاریخ ، ثقافت سے دور ہوتے جارہے ہیں اور کسی قوم کی بربادی اس کی ثقافتی کے دور کے سبب ہی وجود میں آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے بجائے لائبریوں کا رخ کرنا چاہئے اور ملک میں آنے والے درپیش چیلنج کا سامنا کرنے اور اس کے حل کے لئے عملی کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی تاریخ پاکستان کی سیاست میں اہمیت کی حامل ہے جنہوں نے ملک بچانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا اور میں ملک ایک نئی راہ اور نئی سوچ کی جانب گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف باتیں کرنے والے ایک دن بھی جیل کی کوٹھڑی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ، پاکستان میں جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد آصف علی زرداری کے مرہون منت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.