رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ ،مشینوں کی درآمدات 7فیصد اضافے سے 207ارب تک پہنچ گئی

دو ماہ کے دوران 52ارب روپے کی صرف پاور جنریٹنگ مشینیں ہی درآمد کی گئیں ،الیکٹرک مشینیں اور اپلائنسز کی درآمدات 32 ارب روپے رہی ، ادارہ شماریات

منگل 26 ستمبر 2017 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ کے دوران مشینوں کی درآمدات 207ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ،وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران 52ارب روپے کی صرف پاور جنریٹنگ مشینیں ہی درآمد کی گئیں،صنعتوں کا پہیہ تیزی سے گھمانے کیلئے ملک میں مشینوں کی درآمدات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ، ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے صرف2ماہ میں ہی مختلف مشینوں کی درآمدات 7فیصد اضافے سے 207ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے انہیں دو ماہ میں 193ارب روپے کی مشینیں درآمد ہوئی تھیں ،جولائی سے اگست کے دوران 52 ارب روپے کی پاور جنریٹنگ مشینیں ، 32 ارب روپے کی الیکٹرک مشینیں اور اپلائنسز ، 9 ارب روپے کی ٹیکسٹائل مشینری ، زرعی مشینوں کی درآمدات 41 فیصد اضافے سے 2 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ 72 ارب روپے کی دیگر مشینری درآمد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :