ْ فلم کی ناکامی ، آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد نہ ہونے پر پریانکا چوپڑا شدید مایوسی کا شکار

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) پریانکا چوپڑا کو اپنی مراٹھی فلم وینٹی لیٹر سے بہت امیدیں تھیں لیکن بھارت کی جانب سے آئندہ آسکرایوارڈز کے لیے دوسری فلم کی نامزدگی پر اب ان کا منہ لٹک گیا ہے۔پریانکا چوپڑا اوران کی والدہ مدھو چوپڑا نے مراٹھی فلم بنائی تھی۔ وینٹی لیٹر نامی اس فلم کی کہانی بہت جاندار تھی لیکن اس فلم کا مقابلہ راج کماررا کی فلم نیوٹن سے تھا۔

دونوں فلموں نے 3،3 نیشنل ایورادز حاصل کئے تھے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے دونوں میں سے کسی ایک فلم کو آسکر کے لیے سرکاری طور پر نامزد کیا جانا تھا۔ پریانکا اور ان کی والدہ کو یقین تھا کہ آسکر کے لیے ان ہی کی فلم کو نامزد کیا جائے گا لیکن ایسا نا ہوا اور نیوٹن بازی لے گئی۔ جس پر پریانکا اور ان کی والدہ کو شدید مایوس ہوئی ہے۔وینٹی لیٹرکے ہدایت کار راجش ماہ پرسکر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پریانکا اس فلم کے حوالے سے بہت پرجوش تھیں کیونکہ پریانکا اب بین الاقوامی طور پر بڑی مشہور شخصیت بن گئی ہیں، اگر وینٹی لیٹر آسکر کے لیے نامزد ہوجاتی تو وہ دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں اس کی خوب تشہیر کرتیں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔۔

متعلقہ عنوان :