تانیہ خاصخیلی کیس ،دونوں ملزمان مزید 7دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) تانیہ خاصخیلی قتل کیس میںدونوں ملزمان کو اے ٹی سی نے مزید 7دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، ملزمان کو ایئر کنڈیشنڈ کار میں لایا ،وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی گاؤں جھنگارا ضلع جام شورو میں جبری شادی سے انکار پر رواں ماہ 7ستمبر کو وڈیرے کے ہاتھوں قتل ہو نے والی میٹرک کی طالبہ تانیہ خاص خیلی کے مبینہ قاتلوں خان محمد نوحانی عرف خانو اوراسکے ساتھی مولا بخش نوحانی عرف مولو کو جام شورو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش کیا گیا اے ٹی سی نے پولیس کی استدعا پر دونوں ملزمان کو مزید7دن کے ریمانڈ پر جھنگارا پولیس کے حوالے کردیا دونوں ملزمان کو جام شورو پولیس سخت پہرے میں جی او آر کالونی حیدرآباد میں واقع اے ٹی سی لائی انہیں ایک ایئر کنڈیشنڈ کار میں بیٹھایا گیا تھا اور موبائلز اس کے آگے و پیچھے چل رہی تھی دونوں ملزمان مطمئین نظر آرہے تھے پولیس نے گذشتہ دنوں حیدرآباد و مٹیاری کے درمیان چھنڈن موری سے ان قاتلوں کے چار سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا ہے تاہم ان کے بارے پولیس بتانے سے گریزاں ہے۔

متعلقہ عنوان :