ملتان،احتساب سے گھبرانے والے نہیں سامنا کریں گے،محمد نوازشریف سے سلطانہ شاہین کی بات چیت

منگل 26 ستمبر 2017 19:39

ملتان،احتساب سے گھبرانے والے نہیں سامنا کریں گے،محمد نوازشریف سے سلطانہ ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب سے گھبرانے والے نہیں ہیں سامنا کریں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے پنجاب ہائوس میںملاقات کے دوران کیا،محمد نواز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جو عام انتخابات میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرے گی، کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بھی مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا ،عمران خان کی اخلاقیات سے گری سیاست کو قوم پہچان چکی ہے اور کھوٹے کھرے کی پہچان کر چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عمران خان کی مقبولیت 30فی صد سے بھی کم رہ گئی ہے ،اس موقع پر سلطانہ شاہین نے محمد نواز شریف کو ملتان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ بہت جلد ملتان کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :