ایم کیو ایم لندن کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

منگل 26 ستمبر 2017 22:40

ایم کیو ایم لندن کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوںکوگرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کارروائی کے دوران دودہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے،گرفتاردہشت گردوں کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے جن کی شناخت حسن جاوید اور افتخارعلی کے ناموں سے ہوئی ہے جو ملزمان بھتہ خوری، کھالیں چھیننے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں۔